کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔ آج صبح یونیورسٹی روڈ کے قریب رہائشی عمارے نعمان ٹیرس فیز 1 کی تیسری منزل پر بنے فلیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس میں بچوں سمیت پورا خاندان جھلس گیا۔
آگ پر قابو پالیا لیکن گھر والے جل گئے
محلے والوں کے مطابق آگ صبح ہی بھڑکی جس کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے البتہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ آس پاس کے لوگوں نے آگ بجھانے کی بہت کوشش کی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فلیٹ میں آگ لگنے کی خبر ملتے ہی انھوں نے گاڑی روانہ کردی تھی جس کے بعد آگ پر قابو تو پا لیا گیا البتہ خاندان والے کافی حد تک جھلس چکے تھے۔
زخمی ہونے والوں کے نام
واقعے میں50 سالہ طاہر ولد رحمت اللہ، 25 سالہ انکشہ طاہر، 22 سالہ طلحہ طاہر، 21 سالہ حمزہ طاہر اور 30 سالہ مصباح سبحان آگ میں جھلس گئے اور انھیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔