بیٹے یہ وہ الفاظ ہے جو اپنی ماں کی خوش کیلئے کسی بھی حد تک چلے جاتے ہیں۔ ایک بیٹا جب جونا ہو کر کمانا شروع کرتا ہے اور پہلی تنخواہ ماں کے ہاتھ میں رکھتا ہے تو وہ اس دن والدہ کے چہرے کی چمک دیکھ یوں محسوس کرتا ہے کہ جیسے اسے جنت مل گئی ہو۔ مگر کبھی آپ نے سوچا ہے ان بچوں کے بارے میں جو بچپن میں تو والد کے ساتھ رہتے تھے پر اب نہیں۔
ہوا کچھ یوں کہ اس وقت سوشل میڈیا پر 5 بھائیوں نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک طرف انہیں بچپن میں والد کے ساتھ دیکھایا جا رہا ہے تو دوسری طرف وہ والدہ کے بغیر اچھے لباس میں کھڑے ہیں ساتھ ہی ساتھ انہوں نے ٹوٹے ہوئے دل والا ایموجی بھی تصویر پر لگایا ہوا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ بچے اب اندر سے ٹوٹ گئے ہیں۔
ان بچوں کا پہناوا دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ آج یہ اچھے کاروباری اور بڑی نوکریوں پر موجود ہیں مگر ماں کا سایہ سر پر سے اٹھ گیا ہے۔ اس بڑے نقصان پر ان کا کہنا ہے کہ ماں تو ہماری زندگی کے باغ کا وہ پھول تھا۔
جس کی خوشبو کے سہارے ہم جیتے تھے۔ ہمارے پاس پہننے کو اچھے کپڑے نہیں ہوتے تھے پر ماں کا ساتھ تھا تو ہمیں اچھا لگتا تھا پر اب بے مقصد سی لگتی ہے یہ دنیا۔