مریم نواز اور یاسمین راشد دونوں ہی الگ الگ سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھتی ہیں۔ مگر آج پی ٹی آئی کی یاسمین راشد نے گزشتہ دن ایک پریس کانفرنس کی جس میں انہوں ایک ایسی بات کی جس نے تہلکہ مچا دیا۔
ہوا کچھ یوں کہ وہ نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کی جئیداد سے متعلق بات چیت کر رہی تھیں تو تھوڑی دیر میں انہوں نے کہ کہ آپ کہتی ہیں کہ میرے دادا بہت امیر تھے، ہم نے ان کے پیسوں سے یہ ملیں اور جائیداد بنائی ہے تو شاید آپکو معلوم نہیں کہ آپ کے دادا ارو میرے سسر دونوں ہی انڈیا کے شہر امرتسر سے آئے تھے۔
یہی نہیں بلکہ دونوں قریبی تعلقات تھے تو اس وقت ان کے حالات ایسے نہیں تھے کہ وہ اتنی جائیداد بنا سکتے۔ یاسمین راشد نے مزید یہ بھی کہا کہ میں اور قوم یہی جانناچاہتی ہے کہ ان سب جائیددادوں کیلئے پیسے کہاں سے آئی۔
اس کے علاوہ اس سے پہلے بھی ان کا ایک بیان خوب وائرل ہوا تھا جس میں یہ اپنی وفات کے بعد اپنے اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک زندگی بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے۔