جس طرح کاربن ڈائی آکسائیڈ، آکسیجن، نائیٹروجن سمیت دیگر گیس ماحول میں موجود ہیں، اسی طرح ایک گیس ایسی بھی ہے جو کہ انسان کو اگر کے سر پر چڑھ جائے تو کنٹرول کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
نائٹروس آکسائیڈ یعنی Laughing gas کے نام سے سائنس میں مشہور اس گیس کی منفرد بات یہی ہے کہ یہ گیس ایک ایسا مالیکیول انسان کے جسم میں خارج کرتی ہے، جسے ڈوپامائن کہتے ہیں۔
ڈوپامائن مالیکیول کے اثرات جسم پر کچھ اس طرح آنا شروع ہوتے ہیں کہ انسان کو مثبت سوچنے پر، پُر جوش کرنے اور زیاد خوشی دینے جیسے اثرات کا باعث بنتی ہے۔ اگرچہ اس گیس کو انسان دوست سمجھا جاتا ہے، مگر 10 منٹس سے زائد سونگنے سے مہلک نتائج کا باعث بھی بن سکتی ہے۔
دوسری جانب سائنس کا کہنا ہے کہ اس گیس کے ظاہری اثرات کچھ یوں ہوتے ہیں آپ کا چہرا بھی مزاحیہ ہو جاتا ہے، آپ کی آواز مزاحیہ بن جاتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو اچھا محسوس ہوتا ہے۔
سائنس نے ایک اور دلچسپ انکشاف کیا کہ اس گیس سے انسان کی صحت بھی اچھی ہو سکتی ہے بلڈ پریشر کم رہتا ہے، امیون سسٹم کو طاقت ملتی ہے، دماغی تناؤ اور ڈپریشن کو کم کرتا ہے۔