جاپانی پھل املوک اس وقت سستے داموں میں فروخت ہو رہا ہے جن لوگوں کو اس کے فائدے اور ذائقے کا معلوم ہے وہ زیادہ سے زیادہ اس کو خرید کر کھا رہے ہیں لیکن وہ جنہیں اس کے بے شمار فائدوں کا علم نہیں وہ اس پھل کو کھانے کے بارے میں نہیں سوچتے۔
نارنگی رنگ کا پھل املوک جو اتنا نرم ہوتا ہے اور اس کا چھلکا بھی آسانی سے اتر جاتا ہے۔ اکثر لوگ تو اسے چھلکوں سمیت کھالیتے ہیں۔ یہ بہت مزیدار سا پھل ہے۔ اگر اس کو فریج میں کچھ دیر رکھ کر ٹھنڈا کرلیں اور چھلکا اتار کر بچوں کو کھلائیں تو یہ ائس کریم جیسا ذائقہ لگتا ہے۔
ٹماٹر کی طرح دکھنے والے سے اس پھل کو ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے تاکہ آپ کی صحت کو بھرپور فائدے بھی حاصل ہوں اور چہرے کی خوبصورتی بھی برقرار رہے۔
املوک فائدے مند کیوں؟
املوک میں پروٹین، فائبر، میگنیشیئم، فائبر، وٹامن اے اور سی بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے اس کے علاوہ فلیونوائیڈز، کاپر، بی 2، فولیٹ پائے جاتے ہیں۔ جو ذائقے کو بھی بڑھاتے ہیں ساتھ مدافعت کو بھی بڑھانے کا کام کرتے ہیں۔
املوک کے فائدے:
٭ کمردرد ہو یا سوجن، پٹھوں میں کھچاؤ ہو یا جسم میں درد املوک ان تمام تکلیفوں میں مفید ہے۔ کیونکہ اس میں سیلیکون کی کچھ منفی مقدار ہوتی ہے جو کمر کے مہروں کے درمیان ہونے والے گیپ کو بھی بھرنے کا کام کرتی ہے اور درد کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔
٭ وہ لوگ جن کو ہاضمے کی پریشانی ہے، جن کا کھانا ہضم نہیں ہوتا یا سینے میں جلن کی شکایت رہتی ہے یا پھر ایسے افراد جن کو سٹون پاس نہ کرنے کا مسئلہ رہتا ہے وہ اس پھل کو ہر کھانے کے ساتھ کھائیں یہ جسم میں کھانے کی تیزابیت کو دور کرکے انہیں چھوٹے ٹکڑوں میں توڑنے کا کام کرتا ہے جس سے کھانا جلد ہضم ہو جاتا ہے۔
٭ نظر کی کمزوری میں بھی یہ مفید ہے۔ اس کو کینسر سے بچنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ املوک گٹھنوں کے درد میں بھی مفید ہے۔
٭ اکثر بچوں کے پیٹ میں کیڑے ہو جاتے ہیں، اگر آپ کے بچے کے پیٹ میں بھی کیڑے ہیں تو اسے املوک کاٹ کر اس پر نمک چھڑک کر کھلائیں تاکہ سارے کیڑے پیٹ میں مر کر بآسانی خارج ہو جائیں۔
ڈاکٹر بلقیس نے بتائے املوک کے کون سے فائدے؟
٭ لیکوریا:
خواتین میں ہونے والی ایک عام بیماری لیکوریا ۔۔ اس سے بچنے اور کنٹرول کرنے کے لئے ڈاکٹر بلقیس کہتی ہیں روزانہ ایک املوک کھانے سے یہ مرض کنٹرول میں رہتا ہے۔ جن خواتین کو یہ مسئلہ ہے وہ اس موس میں بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ املوک کو کاٹ کر کھائیں یا پھر اس کا ملک شیک پیئیں۔ یہ ہر طرح اندرونی سحت کو بڑھانے کا کام کرتا ہے۔
٭ حاملہ خواتین:
حاملہ خواتین کیلئے بھی یہ پھل بہت فائدے مند ہے۔ وہ خؤاتین جو چاہتی ہیں کہ ان کا پیدا ہونے والا بچہ ذہین اور گورا ہو تو وہ اس پھل کا استعمال دن میں 2مرتبہ کریں۔
٭ سکن گلو:
ایسی لڑکیاں/خواتین یا مرد حضرات جو اپنے چہرے پر فیئرنس گلو قدرتی طور پر چاہتے ہیں ان کو چاہیے املوک کو نہارمنہ ضرور کھائیں اور دن میں اس کا استعمال ہر کھانے کے بعد کریں اس میں وٹامن سی کی کثرت جلد کو خوبصورت بناتی ہے۔
٭ خون کی کمی:
املوک کھانے سے خون بڑھتا ہے اور جسم میں ہونے والی کمزوری بھی دور ہوتی ہے۔ اس کو کھانے سے نہ صرف خون کی سطح بڑھتی ہے بلکہ ساتھ ہی ساتھ پیریڈز میں جسم سے نکلنے والے خون کے ساتھ تمام تر غیر ضروری اجزات بھی خارج ہو جاتے ہیں۔
٭ ڈیلیویری کے بعد وزن بڑھنا:
اکثر خواتین کا ڈیلیویری کے بعد وزن بڑھنا ایک عام بات ہے اور جسم میں سوجن یا ورم کا ہونا بھی فطری ہے ایسے میں املوک کھانا آپ کو سلم اینڈ سمارٹ بھی بنا سکتا ہے اور اندرونی طور پر مضبوط بھی۔