اکثر سوتے ہوئے انسان کو جانور نظر آتے ہیں، کچھ کو تو سانپ دکھائی دیتے ہیں تو کوئی پالتو جانوروں کو دیکھ رہا ہوتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی کی ممکنہ وجوہات کےبارے میں بتائیں گے۔
اگر آپ کے خواب میں جانور نظر آتے ہیں، تو اس کے کئی ممکنہ وجوہات ہو سکتی ہیں، جیسے کہ آپ کا جانوروں سے لگاؤ، آپ کا وقت بے حد جانوروں کے ساتھ گزرتا ہے، یا آپ کا کسی جانور کے پیش آیا خوفناک، یا خوشگوار واقعہ جو آپ کے ذہن میں نقش ہو گیا ہو۔
اسی طرح یہ بھی عین ممکن ہے کہ انسان کسی جانور سے ڈرتا ہو، یا خاصی محبت کرتا ہو، جس کی وجہ سے ہر وقت اسی کے بارے میں سوچتا ہو، اسے اتنا اپنے ذہن پر سوار کرتا ہو کہ خوابوں میں بھی اسے وہی جانور نظر آئے۔
البتہ جانور کئی بار شخصیت کے بارے میں بھی بہت کچھ کہہ جاتے ہیں، کہ جیسے گھوڑا وقار کو، شیر بہادری کو، کچھوا سست رفتار مگر عقل مند، گدھا محنتی مگر ناکام، گینڈا طاقت، ہاتھی دیو قامت سمیت کئی جانور مختلف طرح سے پہچانے جاتے ہیں۔
سائنس کی جانب سے ایک ایسا ہی تصور دیا گیا جو کہ اگرچہ ثابت نہیں کیا گیا تاہم ڈریمز ڈکشنری ویب سائٹ کے مطابق عین ممکن ہے کہ جب انسان جذباتی طور پر زخم کھایا ہوا ہوتا ہے، اسی وجہ سے خوابوں میں بھی جنگلی جانور کو دیکھتا ہے۔
اسی طرح اگر گوریلا یا اس سے ملتے جلتے جانور کو دکھا گیا تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے اندر یہ صلاحیت ہو سکتی ہے کہ آپ سماجی طور پر طاقتور ہوں۔
اگر آپ نے بلی کو دیکھا ہے تو اس کا مطلب ہے آپ حساس طبیعت کے مالک ہیں، جبکہ کتے کو دیکھنے والے بھروسے کے قابل، محبت اور اخلاص سے بھرپور ہوتے ہیں۔
اگر آپ نے ہاتھی کو دیکھا ہے، تو ہو سکتا ہے آپ ایسی شخصیت کے مالک ہوں، جو کسی بھی معاملے کو جو کہ اگرچہ ماضی کا حصہ ہو، مگر اسے چھوڑتے نہیں ہیں، اور یاد رکھتے ہیں۔
اگر آپ نے شیر یا چیتے کو دیکھا ہے تو آپ جسمانی طاقت سے بھرپور سمیت بہادر ہو سکتے ہیں۔
جبکہ گائے، بیل کو خواب میں دیکھنے والے اکثر علاقائی مسائل میں الجھے ہوتے ہیں، جبکہ اس بات کی طرف بھی اشارہ کرتی ہے کہ آپ نے اپنے آباؤ اجداد سے کون کون سی اچھی عادات لی ہیں۔