ایک مرتبہ تو ضرور روضہ پاکﷺ پر حاضری دیں گے، یہ الفاظ آپ نے ہر مسلمان کے منہ سے سنے ہوں گے۔
یہی وجہ ہے کہ انسان مدینہ شریف جا کر خود کو سب سے زیادہ خوش قسمت انسان سمجھتا ہے۔ تو بالکل اب ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس نے سب کو جزباتی کر دیا ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ روز عید میلاد النبیﷺ کے موقعے پر کچھ لوگوں کی ویڈیو سامنے آئی جو روضہ پاک کے آگے کھڑے ہو کر کلام پڑھ رہے تھے۔ تو جن جن لوگوں نے یہ منظر دیکھا انہیں پسند بھی بہت آیا اور وہ جذباتی بھی ہو گئے کہ اللہ پاک انہیں بھی بلا لے۔ ان ہزاروں لوگوں میں بچے، بڑے اور بوڑھے سب شامل تھے۔
جو کلام یہ پڑھ رہے تھے اس کے بول کچھ یوں تھے مولا یا صل وسلم دائمًا ابدا علٰی حبیبکَ خیر الخلق کلھم۔ واضح رہے کہ اس ویڈیو کو اب تک 15 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ ڈھائی ہزار سے زائد لوگوں نے ویڈیو کو پسند بھی کیا۔