اتنے میں تو آج بسکٹ کا پیکٹ نہیں ملتا ۔۔ 1966ء میں پاکستان میں ہوائی سفر کتنا سستا اور اچھا تھا؟

ہماری ویب  |  Oct 08, 2022

آسمان میں اڑتے جہاز کا سفر ہر انسان کیلئے ایک انوکھا تجربہ ہوتا ہے لیکن جیب پر بھاری ہونے کی وجہ سے اکثر لوگ ہوائی جہاز کے بجائے ٹرین پر سفر کو ترجیح دیتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو بتائیں گے پاکستان میں ماضی میں ہوائی سفر اتنا سستا تھا کہ اتنے میں آج ایک بسکٹ کا پیکٹ بھی نہیں ملتا۔

فضائی سفر کو مہنگا اور امیروں کیلئے مخصوص سمجھا جاتا ہے لیکن پاکستان میں ماضی میں بہت کم قیمت پر جہاز کا سفر ممکن تھا اور سستا ہونے کی وجہ سے لوگ فضائی سفر کا انتخاب کرتے تھے۔

آج بھی مختلف ہوائی کمپنیاں مسافروں کیلئے کئی پیکیجز متعارف کرواتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے عام لوگ بھی باآسانی ہوائی جہاز کا سفر کرلیتے ہیں۔

1966 میں پاکستان میں کراچی سے حیدر آباد کا ہوائی سفر 25 روپے میں ہوتا تھا اور دلچسپ بات تو یہ ہے کہ جہاز پر سفر کرنے والوں کو کھانا مفت دیا جاتا تھا۔

آج پاکستان میں مہنگائی کی وجہ سے ایک بسکٹ کا پیکٹ بھی 30 روپے میں ملتا ہے جبکہ ایک وقت کا کھانا کم سے کم 200 سے 300 کے درمیان ہے۔

پاکستان میں ماضی میں اشیاء سستی ہونے کے ساتھ ساتھ معیاری بھی ہوا کرتی تھیں تاہم آج فراوانی کے باوجود اشیاء کا معیار بھی ناقص ہوتا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے شاندار ماضی اور مہنگائی کے حوالے سے شدید حیرت کا اظہار کرتے ہیں لیکن ساٹھ کی دہائی میں پیدا ہونے والے لوگوں نے پاکستان کا یہ سستا ترین دور بھی دیکھا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More