ایک ایک ایم این اے بھی کوئی توڑ دیتا ہے تو ۔۔ عمران خان کی ہارس ٹریڈنگ کی ایک اور آڈیو لیک

ہماری ویب  |  Oct 07, 2022

ہارس ٹریڈنگ اور مخالف ایم این ایز کی خریداری کی بات چیت سے متعلق سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک اور آڈیو لیک ہوگئی۔

مبینہ آڈیو میں عمران خان کو فون پر کسی سے کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ "آپ کو بڑی غلط فہمی ہوگئی ہے کہ نمبر گیم پوری ہوگئی ہے، یہ نمبر ایسا نہیں، ایسا مت سوچیں کہ سب ختم ہوگیا ہے۔ اب سے لے کر 48 گھنٹے بہت اہم ہیں، اس میں بڑی چیزیں ہورہی ہیں، میں اپنی طرف سے بھی کئی چالیں چل رہا ہوں جو ہم پبلک نہیں کرسکتے۔

عمران خان کہتے ہیں کہ پانچ ایم این ایز تو میں خرید رہا ہوں، میں نے پیغام دینا ہے کہ وہ پانچ بہت اہم ہیں، اُس کو کہیں کہ ہمیں پانچ اور لے دے۔ دس ہوجائے تو گیم ہمارے ہاتھ میں ہے۔

آڈیو میں عمران خان کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ اس وقت قوم الارم ہوئی ہے، لوگ چاہ رہے ہیں کہ ہم کسی طرح جیت جائیں۔ تو اس میں کوئی فکر نہ کریں کہ یہ غلط ہے یا ٹھیک ہے کوئی بھی حربہ ہو، ایک ایک ایم این اے بھی کوئی توڑ دیتا ہے تو اس سے بھی فرق پڑے گا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم ہاؤس کی مبینہ آڈیوز انٹرنیٹ پر لیک کرنے کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے، ابتداء میں ہیکرز نے وزیراعظم شہبازشریف اور مریم نواز کی آڈیوز لیک کی تھیں جس پر عمران خان نے بہت خوشی کا اظہار کیا تھا۔

بعد ازاں ہیکرز نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی کئی آڈیوز لیک کیں جس پر پی ٹی آئی حلقوں میں مکمل خاموشی پائی جاتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More