ڈاکو گھر میں گھسے اور مارنے لگے۔۔ آج کل گھروں میں چوریاں کیسے ہورہی ہیں؟

ہماری ویب  |  Sep 23, 2022

کراچی: روشنیوں کے شہر کراچی میں ڈاکوؤں نے اندھیری نگری مچادی، رہزانی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ہولناک اضافہ، لوڈشیڈنگ کا فائدہ اٹھا کر ڈاکوؤں نے گھروں میں گھس کی لوٹ مار کرنا بھی شروع کردی، مزاحمت پر ایک نوجوان کو قتل کردیا۔

ماڑی پورتھانے کے قریب ڈکیتوں نے گھر میں چوری کی واردات کی، اس دوران مزاحمت پر جاوید نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا، پولیس نے بتایا کہ علاقے کی لائٹ گئی ہوئی تھی، واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا۔

لوڈشیڈنگ کے دوران 4 ملزمان جاوید کے گھرمیں داخل ہوئے، ملزمان نے گھر سے 50 ہزار روپے اور سونے 2 چوڑیاں لوٹیں جس کے بعد شہری نے تعاقب کیا تو ملزمان نے گھرسے کچھ فاصلے پر فائرنگ کردی ۔پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے شہری موقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔

دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،سولجر بازار میں اے وی ایل سی پولیس کے چھاپے کے دوران ملزمان نے فائرنگ کردی، مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

گلشن اقبال اردو یونیورسٹی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو زخمی حالت میں دھر لئے گئے، ملزمان کی شناخت قائد اعظم اور مسعود کے ناموں سے کرلی گئی۔

گلشن اقبال سفاری پارک کے قریب شاہین فورس نے مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو گرفتار کرلیا، ادھر ملیر شعبہ تفتیش نے ساہیوال میں کارروائی کرکے بہنوئی کے قتل میں ملوث 3 سگے بھائیوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے بہن سے پسند کی شادی کرنے پر واردات کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More