بنوں: پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام

سچ ٹی وی  |  Apr 22, 2025

پولیس نے بنوں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا۔ سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق بنوں میں رات کو پولیس چوکی دھڑئے پل پر 19 دہشتگردوں نے حملہ کیا، دہشتگرد 8 موٹر سائیکلوں پر آئے تھے جن میں سے 3 دہشتگردوں کو پولیس چوکی کی طرف بڑھتےدیکھا گیا۔

سینٹرل پولیس آفس کے مطابق بنوں میں رات کو پولیس چوکی دھڑئے پل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جن کی مجوعی تعداد 19 تھی۔

3 دہشت گردوں کو پولیس چوکی کی طرف بڑھتے دیکھا گیا، دہشت گرد پولیس چوکی کے کیمروں کو نشانہ بنا کر حملہ کرنا چاہتے تھے، دہشت گردوں نے مختلف اطراف سے چوکی پر فائرنگ کی۔

سینٹرل پولیس آفس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد 8 موٹر سائیکلوں پر آئے تھے، پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More