رانا ثناء اللہ کا تلوار کے ساتھ رقص۔۔ ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Sep 22, 2022

پاکستان کے وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ اس وقت سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ گزشتہ روز بدھ کے دن سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر ہونے والی تقریب میں رانا ثناء اللہ نے بھی شرکت کی اور سعودی عرب کے مشہور اور روایتی تلواروں کے رقص میں بھی حصہ لیا۔ ویڈیو دیکھیں

اس موقع پر رانا ثناء اللہ نے تقریب سے خطاب بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دو بھائیوں جیسے ہیں۔ ہم شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد سلمان کے شکر گزار ہیں اور ان کی پاکستان آمد کے منتظر ہیں جو کہ امید ہے کہ نومبر میں آئیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More