عمران بھائی مجھے پڑھائی کرنی ہے۔۔ غریب مزدور کی بات پر عمران ریاض کا جواب! لوگوں کے دل ایک بار پھر جیت لئے

ہماری ویب  |  Sep 21, 2022

مشہور ٹی وی اینکر عمران ریاض اس وقت ملک کے مختلف شہروں میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے لگائے گئے کیمپس کا دورہ کررہے ہیں اور انھیں امدادی سامان پہنچا رہے ہیں۔ حال ہی میں ان کی ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس نے ان کے مداحوں کے علاوہ تنقید کرنے والوں کے دل بھی جیت لئے ہیں۔

امدادی کاموں کے دوران عمران ریاض کے پاس ایک غریب مزدور نوجوان آتا ہے اور کہتا ہے کہ “عمران بھائی مجھے پڑھنے کا شوق ہے مجھے کسی طرح کسی تعلیمی ادارے میں داخلہ دلا دیں۔ غربت کی وجہ سے کام کرنے لگا اور پڑھ نہیں سکا۔ “

غریب مزدور کی بات پر عمران ریاض کا ردعمل

اتنا ہی نہیں بلکہ اس نوجوان نے یہ بھی کہا کہ عمران بھائی مجھے اپنی طرح بنا دیں۔ عمران ریاض نے اس نوجوان کی بات تحمل سے سنی اور جواب میں اپنی ٹیم کے ساتھ آئے لوگوں کو کہا کہ اس بچے کا نمبر لیں اور اس کا داخلہ کروائیں جہاں سے یہ پڑھ سکے۔ ساتھ ہی عمران ریاض نے نوجوان سے کہا کہ اللہ نے چاہا تو آپ مجھ سے بھی زیادہ کامیاب ہوں گے۔

والدین کو پیسے بھی دیں گے اور بچوں کی تعلیم کا خرچہ بھی اٹھائیں گے

عمران ریاض نے مزید کہا کہ اس کیمپ میں دو، تین ایسے بچے ہیں جنھیں اسکول میں داخلہ دلوانا ہے۔ ان کے والدین کو راضی کرنا ہے۔ اگر کسی بچے کے والدین کہیں کہ میرا یہ بچہ تو کما کر لاتا ہے تو اس سے کہنا ہے کہ جتنا یہ بچہ کما کر لاتا ہے وہ پیسے ہم آپ کو دیں گے اور اس کے تعلیمی اخراجات بھی اٹھائیں گے۔

قابل ستائش اقدام

بے شک اس وقت ہم سب کو مشکل گھڑی میں ایسے افراد کے کام آنے کی ضرورت ہے جو خود اپنی مدد کرنے سے قاصر ہیں۔ عمران ریاض کا یہ اقدام قابل ستائش ہے جسے ہم سب کو بھی اپنانا چاہئیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More