جانتا ہوں یہ نوکری بہت مشکل ہے مگر پھر بھی ۔۔ جانیے ان مشہور شخصیات کو بڑی سرکاری نوکریاں کیوں دیں گئیں؟

ہماری ویب  |  Sep 21, 2022

کھیل کوئی بھی ہو کھلاڑی ملک کا نام روشن کرنے کیلئے تن، من، دھن بازی لگا دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی جتنی بھی حصولہ افزائی کی جائے کم ہے۔

آج ہم آپکو قوم کے ان اعلیٰ ہیرو سے ملوانے جا رہے ہیں جنہوں نے دنیا کے سامنے پاکستان کا نام روشن کیا، آئیے جانتے ہیں۔

نوح بٹ:

پاکستانی قوم یہ بات تو جانتی ہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں نوح بٹ نے پاکستان کو گولڈ میڈل جیتوایا ۔ اسی وجہ سے انہیں اب پاکستان کسٹمز کی جانب سے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے ساتھ ہی ساتھ اسٹنٹ کلیکٹر کسٹمز کا اعزازی عہدہ سے بھی نوازا گیا ۔

اس موقعے پر کسٹمز ہاؤس لاہور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ممبر کسٹمز ممبر آپریشن مکرم جاہ نے انہیں بیجز لگائے ۔ اس کے علاوہ نوبٹ نے کہا کہ اب پاکستان کسٹمز کی سپورٹ کے بعد ان کی زمہ داریاں بڑھ گئی ہیں، گوجرانوالہ میں ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ کیلئے ایک اکیڈمی بننی چاہیے۔

فہد مصطفیٰ:

ملک کی خدمت کرنے کا موقعہ جسے بھی ملتا ہے تو وہ بہت خوش ہوتا ہے بالکل اسی طرح اب ملک کے نامور اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کو ان کے فلم میں پولیس والے کے اچھے کردار پر اعزازی طور پر ایس پی بنا دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان کی آزادی والے دن انہوں نے آئی جی غلام نبی میمن سے ملاقات کی جس میں انہیں پولیس یونیفارم دی گئی اور ان کی فلم قائداعظم زندہ باد میں ایس ایچ او گلاب کے کردار کو بہت سراہا گیا کیونکہ ان کے کردار نے معاشرے میں پولیس کا مثبت رحجان پیدا کیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ ملاقات کہیں اور نہیں بلکہ کراچی پولیس کے سی سی پی او آفس میں ہوئی اور ایک تقریب بھی رکھی گئی جس میں پولیس کے دیگر اعلیٰ آفیسرز بھی شامل تھے۔

لیکن اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے فہد نے کہا کہ آج میرے لیے بہت خوشی کا دن ہے کیونکہ میں آج اعزازی طور پر ڈی یاس پی بنا ہوں۔ اور مجھے معلوم ہے کہ نوکری آسان نہیں لیکن ملک و قوم کی خدمت کرتا رہوں گا۔

شاہین شاہ آفریدی:

یہ پولیس کی نوکری بہت مشکل ہے میرے والد نے 25 سال پولیس کی نوکری کی۔ یہ الفاظ ہیں شاہد آفریدی کے داماد شاہین شاہ آفریدی کے۔ انہیں گزشتہ روز خیبر پختونخواہ پولیس میں ڈی اسی پی کا اعزازی عہدہ دیا گیا ہے۔

کل بروز 4 جولائی 2022 کو قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو کے پی کے پولیس میں ڈی ایس پی کی عہدے سے نوازا گیا۔ اعزازی عہدہ ملنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم تو ٹی وی پر ہی بس نظر آتے ہیں۔

مگر آپ لوگوں کے کارنامے بے مثال ہیں۔ دوران تقریب انکا کہنا تھا کہ میرے والد نے 25 سال پولیس کی نوکری کی اب بھائی بھی 13 سال سے قوم کی خدمت کر رہا ہے۔

مجھے معلوم ہے کہ کتنا مشکل ہوتا ہے یہ کام، کیونکہ ہمارے گھر پر 2 مرتبہ بم دھماکہ ہوا اور ایک مرتبہ تو ابو بھی بہت زخمی ہوئے مگر میں آپ سے آج یہ کہتا ہوں کہ جب بھی میری ضرور ت پڑے گی میں اپنے لوگوں کی حفاظت کیلئے حاضر ہوں گا۔

فخر زمان:

قومی ٹیم کے مایاناز بلے باز فخر زمان پہلے سے ہی پاک نیوی کا حصہ تھے مگر بھارت سے چیمپئینز ٹرافی جیتنے کے بعد انہیں اعزازی طور پر لیفٹیننٹ کا عہدہ دیا گیا تھا۔ جس پر یہ انتہائی خوش تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More