لانگ مارچ: اسلام آباد ریڈ زون سیل۔۔ کیا حکومت پی ٹی آئی کارکنوں کو روک پائے گی؟

ہماری ویب  |  Sep 21, 2022

وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد میں کنٹینرز لگا کر ریڈ زون کو سیل کردیا ہے، سیاسی کارکنوں کو روکنے کیلئے تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔

لانگ مارچ روکنے کیلئے اضافی آنسو گیس کے شیل اور آنسو گیس پھینکنے والے ڈرونز بھی منگوائے جائیں گے، اسلام آباد پولیس نے صوبوں سے بھی پولیس، رینجرز اور ایف سی کے تیس ہزار اہلکار مانگ لیے ہیں جس پر ایف سی کے 3ہزار اہلکار دارالحکومت پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں نے اپنے سیاسی مطالبات منوانے کیلئے پنجاب سے وفاق کا رخ کیا ہے، اس لئے پولیس نے شہر کے داخلی راستوں پر سیکڑوں کنٹینرز لگانے کے ساتھ خندقیں بھی کھو دی ہیں، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، خلاف ورزی کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوگی، میں تعیناتی کے جلد اعلان کی تجویز سے اتفاق نہیں کرتا ہوں۔

سابق وزیراعظم اور پارٹی قائد نواز شریف ملک کی خراب معاشی صورتحال پر فکر مند ہیں، وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز کے کیس کے بعد نواز شریف کی بریت بھی ثابت ہوگی، دھرنے سے ڈر کر آرمی چیف کی تعیناتی نہیں ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More