امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ پیٹرول کی قیمتیں کم ہوں گی مگر حکومت نے تو جیسے غریب عوم کو سکون کا سانس لینے کی مہلت نہ دینے کی ٹھان رکھی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 45 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
پیٹرولیئم مصنوعات کی نئی قیمتیں
قیمت میں اضافے کے بعد فی لیٹر پیٹرول اب 237 روپے 43 پیسے کا ملے گا جب کہ ڈیزل کی قیمت 245 روپے 43 پیسے ہی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے کی کمی کی گئی جس کے بعد فی لیٹر مٹی کا تیل 202 روپے 2 پیسے کا ملے گا۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے کی کمی کی گئی۔ فی لیٹر لائٹ ڈیزل اب 197 روپے 28 پیسے کا ملے گا۔
نئی قیمتوں کا اطلاق کب سے ہوگا؟
وزارت خزانہ کے اعلان کے مطابق پیٹرولیئم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے شروع ہوچکا ہے۔