سجدہ بھی پانی میں کیا۔۔ کمر تک پانی میں نماز کی ادائیگی! ایمان افروز ویڈیو کے چرچے

ہماری ویب  |  Sep 20, 2022

نماز ہر حال میں فرض ہے۔ مسلمان اس فرض کو نبھانے میں کسی رکاوٹ کو بیچ میں نہیں آنے دیتے۔ اکثر ہی ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جس میں سخت اور مشکل حالات میں بھی مسلمانوں کو نماز کی ادائیگی کرتے دیکھا جاتا ہے۔ ایسی ویڈیوز غیر مسلموں کو بھی متاثر کرتی ہیں۔ ملک میں حالیہ سیلاب کی وجہ سے اگرچہ اکثر جگہوں پر کافی پانی جمع ہے لیکن ان حالات میں بھی پانی میں نماز پڑھنے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ آپ بھی دیکھیے

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امامت کرنے والے نمازی جب سجدے سے اٹھتے ہیں تو سر سے پانی ٹپک رہا ہوتا ہے۔ سجدے کے لئے تمام نمازیوں کو پانی میں کافی نیچے تک جھکنا پڑتا ہے مگر وہ فرض کی ادائیگی میں آئی ہر رکاوٹ کو دور کرتے ہوئے نماز پڑھنے میں مصروف ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو کافی پسند کیا جارہا ہے اور لوگ نمازیوں کی ہمت اور جذبے کو سراہ رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More