ننھے بچوں کی طرح آج بھی گھر والے گود میں بٹھالیتے ہیں ۔۔ 20 سال کی عمر میں 1 سال کے بچے کی طرح دکھنے والے لڑکے کی باتیں جس نے پاکستانیوں کو حیران کر دیا، ویڈیو

ہماری ویب  |  Sep 19, 2022

بیٹا ہو ہا بیٹی ہمارے معاشرے میں ہر ماں باپ چاہتا ہے کہ اس کا گھر بھی بچوں کی نٹ کھٹ حرکتوں سے چہکتا رہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپکی ملاقات ایک ایسے ہنس مکھ بچے سے کروانے جا رہے ہیں جس کی عمر تو بڑھتی گئی پر قد نہ بڑھا۔ آئیے جانتے ہیں ان کے بارے میں۔

جی ہاں تو آپکو بتاتے چلیں کہ اس بچے کانام ہے عبداللہ جو کہ لاہور کے علاقے بڈالہ کالونی کا رہائشی ہے۔ جوکہ اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے آج کل سب کی پسندیدہ شخصیت بنی ہوئی ہے۔ دارصل یہ ایک نجی ٹی وی کے مذاحیہ شو میں سامنے آیا۔ جس میں ان کے ساتھ ان کے ایک کزن بھی بیٹھے ہوئے تھے۔

جو کہنے لگے کہ میری اور ان کی عمر میں کچھ خاص فرق نہیں میں 21 سال کا ہوں اور یہ 20 سال کے۔ بس یہ سننا تھا تو اینکر خود بھی حیران پریشان ہو گئے جس کے بعد سوال پوچھ ڈالا کیا ان کے والدین کا بھی قد اسی ہی طرح کا ہے تو جواب ملا کہ نہیں جی وہ بالکل ٹھیک ہیں، نارمل قد بھی ہیں ان کے۔

مزید یہ کہ یہ بچہ اپنے چھوٹے قد کو پریشانی نہیں بننے دیتا بلکہ ہمیشہ ہنستا کھیلتا رہتا جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ جب اینکر کی جانب سے سوال کیا گیا کہ تم بڑے کیوں نہیں ہوتے، کیا تم پر پاسورڈ لگایا ہوا ہے تو یہ بھی لوگوں کے ساتھ مل کر اپنے آپ پر ہی خوب ہنسے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More