چھت پر پھوپھو کی بیٹی سے منگنی کر لی ۔۔ 7 سالہ بچے کی محبت کی انوکھی داستان جس نے اسے وائرل کر دیا، ویڈیو

ہماری ویب  |  Sep 17, 2022

شادی دنیا کا خوبصورت رشتہ ہے پر پہلے ہم سنا کرتے تھے کہ گھر کہ بڑے بچوں کی چھوٹی عمر میں شادی کروا دیتے تھے یا پھر رشتہ پکا کر دیتے تھے۔

پر آج ہم آپ کے سامنے ایک ایسا بچہ لے کر آئے ہیں جس کی باتیں سن کر آپ حیرت میں پڑجائیں گے کیونکہ اس نے اپنی پھوپھو کی بیٹی سے شادی کر لی ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ آج کل سوشل میڈیا پر صفدر نامی یہ بچہ جو باہر سڑکوں پر نمکو فروخت کرتا ہے خوب وائرل ہو رہا ہے اور کہتا ہے کہ میں نے 7 سال کی عمر میں اپنی پھو پھو کی بیٹی سے منگنی کر لی تھی کیونکہ ایک دن ہوا کچھ یوں کہ جب ہم سب کزن آپس میں بیٹھے ہوئے تھے تو اس نے مجھ سے پوچھا کہ میں تمہیں کسی لگتی ہوں تو جھوٹ کا کہی کہہ دیا کہ اچھی لگتی ہو۔

پھر منگیتر مریم کہنے لگی کہ پھر ہم منگنی کر لیتے ہیں تو ہم نے چھت پر چھپ کر منگنی کر لی اور ایک دوسرے کو بازار سے لا کر آرٹیفیشل انگوٹھی بھی پہنا دی۔ مزید یہ کہ پھر ایک دن جب میری ویڈیو وائرل ہوئی۔

تو میں نے اس میں سب کچھ بتا دیا تھا جس پر مریم ناراض تو نہ ہوئی پر کہنے لگی کہ تم نے تو مشہور ہی کر دیا ہے پر اب ہمارے گھر والوں راضی خوشی ہماری منگنی بھی کروا دی ہے۔

یہی نہیں یہ صفدر نامی بچہ بہت زیادہ باہمت ہے کیونکہ والد کے بعد اب یہ 5 بہنوں اور والدہ کا بوجھ اٹھانے کیلئے نمکو فروخت کرتا ہے اور دو بھائی بھی مزدوری کرتے ہیں جبکہ ایک بھائی شادی کے بعد چلا گیا۔

باتوں باتوں میں ہو شیار بچے کا کہنا تھا کہ میں لوگوں کو کہتا ہوں کہ ماں باپ کی عزت کرو خیال کرو کیونکہ والدین کے ساتھ کیا نیک عمل ساری زندگی چلتا ہے۔

آخر میں بچے کا یہ بھی کہنا تھکہ جب بھی میری والدہ کہتی ہے کہ بیٹا تم چھوٹے ہو کام نہ کرو تو میں ان سے ایک ہی بات کہتا ہوں کہ آپ فکر نہ کرو آپ کا بیٹا ہے نہ وہ سب کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More