مفتاح اسماعیل جو کہ پاکستان کے وزیر خزانہ ہیں انہیں ٹی وی پر دیکھتے ہی لوگ سمجھ جاتے ہیں کہ آج پھر کوئی چیز مہنگی ہونے والی ہے پر ایسا نہیں یہ حقیقت میں بہت ہی سلجھے ہوئے اور نرم دل کے مالک ہیں۔
جی ہاں آپ نے صحیح سنا کیونکہ جب آج یہ سیلاب متاثرین کا حال پریس کانفرنس میں بتا رہے تھے تو رو گئے وہ اس لیے کیونکہ انہوں نے اپنا ایک پرانا قصہ سنایا جس میں کہتے ہیں کہ میں اپنے کراچی والے گھر میں تھا۔
تو بیٹی جب 6 سال کی تھی تو اس نے آئیسکریم کھانے کو کہا جس پر میں اسے وہاں لے گیا تو ابھی پیاری سی بیٹی آئیسکریم کھا ہی رہی تھی کہ ایک فقیر کی بیٹی آئی اور پیسے مانگنے لگی۔اسی دیکھتے ہی بیٹی نے کہا کہ یہ ہمار ی کار کے پاس کیوں آئی ہے پاپا۔
تو میں نے کہا کہ بیٹا آپ میری بیٹی ہو اس لیے کار میں بیٹھی ہو اور میں آج اس مقام تک پہنچا ہوں تو اس کے پیچھے میرے والد ہیں کیونکہ وہ بھی سیٹھ تھے ورنہ ہم سب بھی اسی طرح ہوتے۔
بس یہ کہنا تھا کہ اپنے ملکی حالات پر وہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔ یہی وجہ ہے کہ یہڈیو انٹرنیٹ پر خوب مقبول ہو رہی ہے اور اسے ابھی تک 280 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں۔