اب تو وہ وقت ہے کہ جب ہم کرکٹ کا نام لیتے ہیں تو مداحوں کے لبوں پر صرف ایک ہی نام آتا ہے اور وہ ہے نسیم شاہ۔ نسیم شاہ کی نایاب ویڈیو سامنے آ گئی ہے جس میں وہ نعت پڑھتے دیکھائی دیے گئے ہیں۔
ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے اسکول یا پھر گھر میں بیٹھے ہوئے ہیں اور ان کے اطراف میں چھوٹے بچے بھی بیٹھے ہوئے ہیں۔ یہ صرف گیند بازی ہی اچھی نہیں کرتی بلکہ ان کی آواز بھی بہت ہی حسین ہے۔
مزید یہ کہ انہوں نے جو نعت پڑھی اس کے بول کچھ یوں تھے کہ "قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے، ڈوبے نہ کبھی میرا صفینہ لکھ دے، جنت بھی گواراہ ہے مجھے ،مگر اے کاتب تقدیق مدینہ لکھ دے"۔
واضح رہے کہ انہوں نے جس طرح سے یہ بول ادا کیے ہیں انہوں نے صارفین کے دلوں کو چھو لیا ہے جبکہ اب تک اس ویڈیو کو 15 ہزار سے زائد لوگ اسے دیکھ چکے ہیں اور 7 ہزار افراد اسے پسند بھی کر چکے ہیں۔