163 سالہ معمر شخص جو اپنی پوتی کو دعائیں دے رہا ہے ۔۔ یہ مشہور شخص کون ہے اور کیا یہ واقعی دنیا کا سب سے بزرگ ترین آدمی ہے؟

ہماری ویب  |  Sep 09, 2022

آج کل انسان بہت کم زندگی جیتے ہیں اور جلد ہی انتقال ہو جاتا ہے مگر اس بات کو غلط ثابت کیا ہے ایک انتہائی بزرگ ترین آدمی نے جن کی عمر 163 سال بتائی جا رہی ہے، انکا کا نام لوانگ فو یائی ہے اور یہ تھائی لینڈ سے تعلق رکھتے ہیں۔

انکی ایک وائرل ویڈیو میں ہم باخوبی دیکھتے سکتے ہیں کہ یہ بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں اپنی ایک پڑ پڑ پوتی کو سر پر ہاتھ رکھ کر دعائیں دے رہے ہیں۔

مزید یہ کہ اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ انتہائی کمزور ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے ان کے جسم پر گوشت تو ہے ہی نہیں یہی نہیں بلکہ کمزوری اور زیادہ عمر ہونے کے باعث انکے جسم کی ہڈیاں واضح نظر آ رہی ہیں۔

اس کے علاوہ اب آپ کو بتاتے ہیں کہ کیا یہ واقعی 163 سال کی ہیں تو نہیں جی، انکی اصل عمر 109 سال ہے۔ اس بات کی تصدیق یوں ہوئی کہ ان کی ایک پڑ پوتی جو ٹک ٹاک پر انکی ویڈیو انکے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں وہ کہتی ہیں کہ ان کی عمر 109 سال ہے۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر انتہائی مقبول ہے اور اس کی مقبولیت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب تک اسے 50 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں، 52 ہزار لوگ اسے پسند کر چکے ہیں جبکہ ڈیڑھ ہزار لوگ اس پر اپنی قیمتی رائے کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بھی اس دنیا میں کچھ ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ حیران بھی رہ جائیں گے کہ کیسے یہ رہ سکتے۔ کسی کے بڑے بڑے رسی کی طرح کے ناخن ہیں تو کسی نے پیدائش سے لیکر اب تک بال ہی نہیں کٹوائے اور اسے وہ اپنے لیے فخر سمجھتا ہے اور کہتا ہے کہ بال کٹوائے تو عام آدمی بن جاؤں گا۔

60 کلو لوہا پہننے والا آدمی:

عام حالات میں لوہا ہاتھ میں اٹھانا ہی بڑی بات ہوتی ہے مگر یہ پاکستانی ایسا شخص ہے جو ہر وقت گلے میں بڑی بڑی کئی ایک تسبیحاں پہنے رکھتا ہے یہی نہیں بلکہ 60 کلو لوہا بھی پہنتا ہے اور یہ کوئی اور نہیں بلکہ خوشبو سائیں ایک ملنگ ہے جو صرف عبادت میں ہی مصروف ہوتا ہے ۔ زندگی میں سب کچھ تھا اپنے 28 مربے زرعی زمین چھوڑ کر یہاں مزار پر چلہ کاٹ رہا ہے۔

لنگر کا کھانا کھا کر پیٹ بھر لیتا ہے اور مسجد میں جا کر نہا لیتا ہے۔ گرمی و سردی ہو یہ صرف 3 کپڑے ہی پہنتے ہیں یعنی کہ ساڑھے 7 میٹر کی چادر جسم پر اور ساڑھے 7 ہی میٹر کی چادر سر پر رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس انوکھے آدمی کو بابا ٹلاں والی سرکار بھی کہتے ہیں۔

ڈوڈاپلیا:

یہ ایک ایسے شخص ہیں جنہوں نے آج تک کبھی اپنے بال ہی نہیں کٹوائے۔ یہ شخص ساؤتھ انڈیا کے علاقے مولاکل مورو کا رہنے والا ہے اور اس کا نام ڈوڈاپلیا ہے۔

اس شخص کے بال اتنے بڑے ہو گئے ہیں کہ یہ ایک پگڑی کی طرح اسے اپنے سر پر لپیٹتا ہے اور پھر اس پر سفید رنگ کا کپڑا بھی لپیٹ دیتا ہے۔ ان بالوں کا اتنا وزن ہو چکا ہے کہ انہیں سنبھالنا اور ان کے ساتھ چلنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ اب ایک ہاتھ میں چھڑی پکڑتے ہیں تو دوسری طرف سے انہیں ایک شخص سہارا دیتا ہے۔

مزید یہ کہ ڈوڈاپلیا نامی یہ 95 سالہ شخص اس لیے بال نہیں کٹواتا کیونکہ اس کے گاؤں والے یہ سمجھتے ہیں کہ یہ بھگوان کا بھیجا ہوا کوئی خاص آدمی ہے۔ ڈوڈاپلیا انڈیا سمیت پوری دنیا میں مشہور ہے اور لوگ کافی دور دور سے اسے دیکھنے آتے ہیں، تو یہ لوگوں کو دعائیں دیتا ہے۔ 24 فٹ لمبے بال رکھنے والے ڈوڈاپلیا کا ماننا ہے کہ وہ اگر اپنے بال کٹوا دے گا تو کوئی اسے اہمیت نہیں دے گا اور وہ ایک عام انسان بن کر رہ جائے گا۔

یہاں یہ بتانا بہت ضروری ہے کہ ڈوڈاپلیا اپنے بالوں کو اکیلے کھول کر لوگوں کو نہ دیکھا سکتے ہیں اور نہ ہی سنوار سکتے ہیں کیونکہ اس کیلئے انہیں 6 سے 7 بندوں کی ضرورت ہوتی ہے جو انکے بالوں کو کھولنے اور سنوارنے میں انکی مدد کرے۔

66 سال سے ناخن نہ کٹوانے والا آدمی:

لڑکیاں ہی صرف بڑے ناخن رکھنا پسند نہیں کرتی ہیں بلکہ آدمی بھی ہاتھوں کے ناخن بڑھانا پسند کرتے ہیں۔

بالکل ایسا ہی ایک آدمی ہے جس کے ہاتھ ہاتھ کے ناخن 358 عشاریہ 1 انچ لمبے ہیں اور اس نے 66 سال اپنے ہاتھوں کے ناخن کٹوائے نہیں ہیں اس شخص کا نام شری دھر چلال ہے اور یہ بھارت کا رہائشی ہے۔

اس نے یہ ناخن اس وقت بڑھانے کا سوچا جب اسکول میں ایک استاد نے سزا دی کہ اس نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر اس کا ناخن توڑ دیا ہے اور تم لوگوں کو کیا پتا کہ ناخن کتنی احتیاط سے بڑھائے جاتے ہیں۔

بس تو پھر کیا تھا میں نے بھی ناخن بڑھانے کا ارادہ کر لیا مگر اس وجہ سے نہ تو میں اپنے دوستوں سے صحیح سے مل سکتا تھا اور نہ ہی کھانا کھا سکتا تھا۔

حتیٰ کہ میں برش کرنا، شیو کرنا، بالوں میں کنگھی کرنایہ سب کچھ اب اپنے ایک ہاتھ سے ہی کرتا تھا اور میرے اس شوق نے مجھے بہت زیادہ تنگ بھی کیا کیونکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ ناخن بڑے اور موٹے ہوتے گئے جس کی وجہ سے میرا ہاتھ بھی موڑ گیا کیونکہ ناخنوں کا وزن زیادہ تھا۔

مزید یہ کہ جب اس وجہ سے میرا ہاتھ ہی ٹھیک نہیں تھا تو کوئی مجھے نوکری بھی کیسے دیتا آخر اس لیے میں نے بہت جگہوں پر دھکے کھائے صرف اسی جگہ میں نے دھکے نہیں کھائیے بلکہ بے شمار لڑکیوں نے بھی مجھ سے شادی کرنے کو منع کر دیا تھا۔

لیکن پھر اوپر والے کرنا ایسا ہو اکہ شادی بھی ہو گئی اور زندگی گزارنے کیلئے ایک اچھی نوکری بھی مل گئی۔

مگر اب میں بوڑھا ہو گیا ہوں تو اتنا وزن اٹھا پانا ممکن نہیں اس وجہ سے میں نے امریکی ریاست نیو یارک آ کر اپنے ناخن کٹوا ئے ہیں، دوبارہ کبھی بڑے نہیں کروں گا یہی نہیں آج تو بہت اچھا اور ہلکا ہلکا محسوس کر رہا ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More