لڑکا ہو یا لڑکی دونوں کی ہی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا جیون ساتھی سب سے الگ اور حسین ہو۔ مگر یہ سب باتوں کو پاکستانی جوڑے نے غلط ثابت کر دیا ہے، آئیے جانتے ہیں ان کے بارے میں مزید جس سے آپکو معلوم ہو جائے گا کہ واقعی جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں۔
یہ ایک ایسا جوڑا ہے جس میں دولہا کا قد 3 فٹ اور دلہن کا وزن 80 کلو ہے لیکن پھر بھی انتہائی خوشی سے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ مگر 3 فٹ کا دولہا شکیل کہتا ہے کہ میری آئیسکریم کی دکان تھی جہاں یہ آئیسکریم کھانے آتی تھیں تو میں ان سے پیسے نہیں لیتا تھا کیونکہ مجھے یہ اچھی لگتی تھیں پھر یوں آہستہ آہستہ محبت کے جذبات پروان چڑھے اور ہم نے شادی کا فیصلہ کیا۔
مگر میرے گھر والے کہنے لگے ایک تو اسے مفت آئیسکریم کھلاتا تھا اور اب شادی کرنے کا فیصلہ کر بیٹھا ہے یہ ممکن نہیں اور شمیم نامی اس خاتون کے گھر والے کہتے تھے اس کا تو قد بہت ہی چھوٹا ہے تو میں نے ان سے کہا کہ میں خوش ہوں اور مجھے اس کی پرواہ نہیں کہ ان کا قد چھوٹا ہے پر پھر بھی گھر والوں کی مرضی کیخلاف شادی کی مگر اب انہوں نے ہمیں اپنا لیا ہے۔
ان سب باتوں کے درمیان شمیم کہتی ہیں کہ میرا سلمان خان، شاہ رخ خان اور بوبی دیول سب کچھ یہی ہیں کیونکہ یہ دل کے بہت اچھے ہیں، میرا بہت خیال رکھتے ہیں۔ اس بات پر شکیل بھی کہنے لگے کہ میری کرینہ، کرشمہ کپور اور کترینہ کیف تم ہی ہو۔ مزید یہ کہ شادی کے بعد ہمارے معاشرے کی زیادہ تر زمہ داری گھر سنبھالنا اور کھانا پکانا ہوتا ہے۔
تو شکیل کہتے ہیں کہ میں نہیں جانتا تھا کہ یہ اس قدر لذیز کھانا بناتیں ہیں مجھے تو کئی مرتبہ لگتا ہے کہ ان کی انگلیوں بھی کھا جاؤں۔ آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ منفرد جوڑا اپنی محبت کی شادی کو اچھے سے گزارنے کیلئے اکثر ایک دوسرے کو گانا بھی سناتے ہیں۔