ہماری ویب | Sep 05, 2022
سیلاب کی وجہ سے صوبہ سندھ میں پھیلی تباہی کے اثرات ابھی تک قابو نہیں کیے جاسکے۔ تیار فصلوں، لوگوں کے مویشی اور گھر بار کے ساتھ اب انسانی جانیں بھی غیر محفوظ ہوگئی ہیں۔ جنگ نیوز کے مطابق اندرون سندھ خیرپور، سکھر اور کراچی میں گیسٹرو اور ملیریا نے وبائی صورت اختیار کر لی ہے۔ جس سے روزانہ 100 سے زائد لوگ متاثر ہورہے ہیں۔
پچھلے ایک ہفتے کی رپورٹ کے مطابق گیسٹرو اور ملیریا کی بیماری سے 16 بچے جبکہ پچھلے 36 گھنٹوں کے دوران 6 بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی جانیں تو بچالیں لیکن بچوں کو سیلاب کے اثرات سے کیسے محفوظ رکھیں؟ نہ پینے کو صاف پانی ہے نہ رہائش کا مناسب ٹھکانہ ہے۔ سیلابی پانی سے وبائیں پھوٹ رہی ہیں 3 لاکھ سے زائد لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہوچکے ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More