پکوڑے دنیا میں زیادہ تر لوگوں کی پسندیدہ ڈش ہوتی ہے جسے ہم زیادہ تر بارشوں کے موسم میں کھانا پسند کرتے ہیں مگر اس کے شوقین افراد اسے کسی بھی وقت کھانا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایک فرد نے اپنی بچی کا نام ہی پکوڑا رکھ دیا ہے۔
اب ہوا کچھ یوں کہ ایک فرد اہلیہ کے ساتھ ریسٹورنٹ میں گیا جہاں اس نے اس ریسٹورنٹ کے مالک سے کہا کہ آپ کے یہاں کے پکوڑے میری بیوی کو بہت پسند ہیں جس کی وجہ سے میں نے بیٹی کا نام بھی پکوڑا رکھ دیا ہے۔
مزید یہ کہ یہ واقعہ کوئی بھارت یا پھر پاکستان کا نہیں بلکہ لندن کا ہے۔ جس پر خوشی سے ریسٹورنٹ کے مالک نے ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم پکوڑا کو خوش آمدیدی کہتے ہیں اور پکوڑا سے ملنے کیلئے بھی بے تاب ہیں۔
یہی نہیں مالک نے بچی کی تصویر اور اس جورے کے کھانے کا بل بھی عوام کے ساتھ شیئر کیا اور اب تک اس پوسٹ کو ہزاروں کی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں۔