سیاست کہنے کو تو کافی خشک شعبہ ہے جہاں انسان اپنی ذات کے بجائے عوام کی فکر میں زیادہ سوچتا ہے۔ اسی وجہ سے زیادہ تر سیاست دان سادے لباس میں نظر آتے ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ لیکن پاکستان کی ایک خاتون سیاست دان ایسی بھی ہیں جو خوش شکل ہونے کے علاوہ کافی خوش لباس بھی ہیں۔ ذرا اوپر دی گئ تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں ہم کس مشہور خاتون سیاست دان کی بات کررہے ہیں۔
مشہور خاتون سیاست دان جنھیں سب جانتے ہیں
اگر آپ نہیں پہچان پائے تو ہم بتا دیتے ہیں کہ ہم ن لیگ کی سیاسی رہنما اور 3 بار وزیر اعظم رہنے والے میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے بارے میں بات کررہے ہیں۔ مریم نواز اپنے سیاسی بیانات کے ساتھ ساتھ اپنے قیمتی لباس، اور ہینڈ بیگز وغیرہ کی وجہ سے بھی کافی شہرت رکھتی ہیں۔ نیچے دیے گئی ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں مریم نواز پچھلے برسوں کی نسبت اب کتنی تبدیل ہوچکی ہیں۔
مریم نواز کی تاریخِ پیدائش 28 اکتوبر 1973 ہے۔ سماجی خدمات انجام دینے والی مریم نے 2012 میں ملک کی سیاست میں باقاعدہ حصہ لینا شروع کیا اور 2013 میں انھیں وزیر اعظم یوتھ پروگرام میں چئیر پرسن منتخب کیا گیا۔ مریم نواز کی شادی محمد صفدر اعوان سے 1992 میں ہوئی اور وہ 3 بچوں کی والدہ ہیں۔