دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ گاتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Aug 12, 2022

14 اگست کی آمد کے ساتھ جہاں سڑکیں اور بازار سبز ہلالی جھنڈیوں سے سج رہے ہیں وہیں لوگ بھی حب الوطنی کے جذبات سے سرشار نظر آرہے ہیں۔ ایسے میں سیاسی شخصیات کی خوشی بھی دیکھنے والی ہے۔ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سندھ اسمبلی میں قومی پرچم بلند کرنے کی تصویر شئیر کی۔

اسی موقع کے دوران شرمیلا نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کا مشہور ملی نغمہ دل دل پاکستان بھی پڑھا۔ ہرے اور سفید لباس میں شرمیلا فاروقی کافی باوقار اور خوش نظر آرہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More