خود پرانی چپل اور عام سے کپڑے پہنے لیکن بیٹے کو قابل بنایا ۔۔ مشہور کمپنی میں نوکری ملنے کے بعد لڑکے کی غریب والدین کے ساتھ تصویر وائرل

ہماری ویب  |  Aug 11, 2022

میں آپ کا ہر خواب پورا کروں گا یہ الفاظ ہیں سندھ کے ایک ہونہار طالبعلم کے۔ ہوا کچھ یوں کہ سندھی انتہائی پسماندہعلاقے تھرپارکر کے نوجوان کو جاپان میں بڑی نوکری مل گئی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کے مطابق یہ کمپنی کوئی اور نہیں بلکہ مشہور برانڈ سوزوکی ہے۔

جب بھرت کمار نامی طالبعلم نے سندھ میں مہران انجیبئیرنگ یونیورسٹی میں پہلی پوزیشن لی تو ان کی قابلیت کو دیکھتے ہوئے انہیں جاپان بلا لیا گیا۔

اس کے علا وہ یہ وائرل تصویر ہمیں بہت کچھ بتاتی ہے جیسا کہ اپنے جان سے پیارے بچے کو جب والدین اسپتال چھوڑنے آئے تو انہوں نے کوئی خاص کپڑے نہیں بلکہ سفید پوش لوگوں کی طرح نارمل سے کپڑے اور پاؤں میں پرانی چپل پہن رکھی تھی۔

جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ماں اور باپ دونوں نے بچے کو یہاں تک پہنچانے کیلئے اپنا سب کچھ لگا دیا تاکہ اس کی زندگی پر سکون ہو بس اور ہماری خیر ہے۔

دیکھتے ہی دیکھتے ہی یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیل گئی، اور اس کارنامے کو دنیا جانے بھی کیوں نہ، آخر بچے نے محنت کی تو لوگوں اور کمپنی نے بھی پھر خوب سراہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More