اسد اور نمرہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ۔۔ اسد نے تصویر شئیر کر کے اپنے جذبات کا اظہار کیسے کیا؟

ہماری ویب  |  Aug 11, 2022

کم عمری میں شادی کرنے والے جوڑے اسد اور نمرہ کو اللہ پاک نے بیٹے جیسی نعمت سے نوازا ہے۔ آج سے چند ماہ پہلے اسد نے اپنے وی لاگ میں مداحوں کو اطلاع دی تھی کہ ان کی اہلیہ امید سے ہیں تاہم اب 9 اگست کو ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے جس کی خبر انہوں نے اپنے حالیہ وی لاگ میں لوگوں کو بتائی۔

اتنی بڑی خوشخبری ملنے پر یہ دونوں بہت خوش تھے اس موقعے پر اسد کا کہنا تھا کہ وہ والد بننے کی خوشی الفاظوں میں بیان نہیں کر سکتے۔ واضح رہے کہ 2020 میں 18 سال کی عمر محبت کی شادی کرنے والا یہ جوڑا تب لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا جب انہوں نے7 اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

جس کے بعد صارفین نے ان کے اس عمل کو خوب سراہا کہ انہوں نے جلد شادی کر کے نکاح جلد کرنے کا لوگوں کو پیغام دیا ہے۔ مزید یہ کہ لوگوں کی بے پناہ محبت ملنے کے بعد انہوں نے یوٹیوب چینل بنایا اور اب وہاں وی لاگنگ کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More