یہ باہر سے پڑھ کر آئے ہیں۔۔ شہباز گل کی زندگی کی چند ایسی باتیں جو شاید آپ بھی نہ جانتے ہوں

ہماری ویب  |  Aug 10, 2022

شہباز گل پاکستان تحریک انصاف کے کافی سرگرم کارکن ہیں۔ حال ہی میں ان کے نام سے منسوب ایسے امریکی شناختی کارڈ کی تصویر سوش میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ان کا نام شبیر لکھا ہوا ہے اور گِوِن نیم میں محمد ایس لکھا ہے۔ مختلف صحافیوں کا دعویٰ ہے کہ یہ شناختی کارڈ ڈاکٹر شہباز گل کا ہے۔

مختلف جامعات سے بھی وابستہ رہے

ڈاکٹر شہباز گل کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ انھوں نے 2008 میں ملائیشیا کی ملایہ یونیورسٹی سے مینیجمنٹ اور لیڈرشپ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری لی ہے۔ شہباز گل مختلف یونیورسٹیز میں بھی درس و تدریس کے شعبے سے منسلک رہے ہیں جن میں اسلام آباد کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اور عربانا شیمپین یونیورسٹی بھی شامل ہے ۔

اہلیہ 11 سال سے امریکہ میں کیوں ہیں؟

سابق مشیر خاص کے عہدے پر فائز رہنے والے ڈاکٹر شہباز گل کی شادی 2011 میں ازا اسد رسول سے ہوئی۔ ازا اسد رسول پچھلے گیارہ سالوں سے امریکہ میں مقیم ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر شہباز گل نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی اہلیہ ایم فل ٹو پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے امریکہ میں موجود ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More