اللہ کا شکر جس نے اتنی عزت دی۔۔ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کے سجدہ شکر کی ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Aug 08, 2022

گزشتہ شب برمنگھم میں کھیلے جانے والے کامن ویلتھ گیمز میں جویلین تھرو (نیز بازی ) کا فائنل جیتنے والے پاکستان کے ارشد ندیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ اس وقت ارشد ندیم کی ملک کے لئے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد رب کے حضور سجدہ شکر ادا کرنے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

ارشد ندیم نے انڈیپینڈینٹ اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ اس کامیابی کے اللہ، اپنے والدین اور اپنے چاہنے والوں کا بہت شکر ادا کرتے ہیں۔ اللہ کا شکر جس نے مجھے اتنی عزت بخشی اور جیتنے کا موقع دیا۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے اپنا میڈل ملک کے نام کردیا۔ ارشد ندیم کے مطابق چونکہ یہ کامیابی یومِ پاکستان سے چند دن پہلے ہی ملی ہے اس لئے وہ یہ میڈل اپنے ملک کے نام کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More