خود پسندی یا پارٹی پر عدم اعتماد ۔۔ عمران خان اکیلے 9 سیٹوں پر ضمنی الیکشن کیوں لڑ رہے ہیں؟

ہماری ویب  |  Aug 05, 2022

اسلام آباد: سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے والے 9 پارٹی اراکین کی خالی نشستوں پر خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اپنی پارٹی پر بھروسہ نہیں ہے اس لئے عمران خان اوور کانفیڈنس کی وجہ سے اکیلے الیکشن لڑرہے ہیں کیونکہ پنجاب کے 20 حلقوں میں پی ٹی آئی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن میں انہیں 15 پر کامیابی جبکہ پانچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے 9 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کے بعد اُن نشستوں پر ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔عمران خان نے قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن خود لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کم از کم 8 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے اور ممکن ہے کہ وہ ایک نشست پر کاغذات جمع نہ کروائیں۔

دوسری جانب بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق ایک امیدوار ایک وقت میں صرف 5 حلقوں سے الیکشن لڑ سکتا ہے اور عمران خان ابھی بھی قومی اسمبلی کے رکن ہیں اس لئے 9 حلقوں سے بیک وقت الیکشن لڑنا شائد ممکن نہ ہو۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 25 ستمبر کو ہوگی۔کاغذاتِ نامزدگی 10 اگست سے 13 اگست تک جمع کروائے جا سکتے ہیں، جن کی جانچ پڑتال 17 اگست کو کی جائے گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب این اے 22 مردان 3، این اے 24 چارسدہ 2، این اے 31 پشاور 5، این اے 45 کرم 1، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب 2 میں ہو گا۔

ضمنی انتخاب کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 237 ملیر 2، این اے 239 کورنگی کراچی 1 اور این اے 246 کراچی جنوبی 1 میں بھی ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More