پاکستانی شہری بھی ذمہ داری نبھانا جانتے ہیں ۔۔ ٹریفک جام میں پھنسی ایمبولینس کو لوگوں نے کیسے راستہ دیا؟ ویڈیو دیکھ کر آپ کو فخر ہوگا

ہماری ویب  |  Aug 05, 2022

شہر کراچی بھی بڑے دل والوں کا شہر ہے جہاں شہری ایک دوسرے کی ہر ممکن مدد کرنے میں آگے آگے رہتے ہیں۔

اکثر سوشل میڈیا پر بیرونی ممالک کی ویڈیوز منظر عام پر آتی ہیں جس میں دکھایا جاتا ہے کہ کس طرح غیر ملکی قانون کی پاسداری اور حکومتی شرائط پر عمل پیرا ہوتے ہیں جنہیں خصوصاً بطور مثال دکھایا جاتا ہے۔

لیکن کراچی سے بھی اِسی طرز کی شاندار ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ ایک سڑک پر ٹریفک جام ہے اور پیچھے سے ایمبولینس بھی آرہی ہے۔ شہریوں نے فوری طور پر اس ایمبولینس کو راستہ دیا، لوگ خود ہی اپنی گاڑیاں ایک لین میں کرکے ایمبولینس کے لیے جگہ بناتے دکھائی دے رہے تھے۔

خیال رہے مذکورہ ایمبولینس لیاری ایکسپریس وے سے سوک سینٹر کی جانب رواں تھی۔ سوشل میڈیا پر دنیا جہاں کی ویڈیو شئیر ہوتی ہیں جس میں ایمبولینس کو راستہ دیتے دیکھا جاتا ہے اور اس ملک کے لوگوں کی تعریفیں بھی کی جاتی ہیں۔

لیکن انسانیت پسندی میں ہمارا پاکستان بھی کسی سے پیچھے نہیں۔اس ویڈیو سے ثابت ہوتا ہے کہ ہمارے ملک پاکستان کے شہری بھی اپنی ذمہ داری نبھانا بخوبی جانتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More