وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

ہماری ویب  |  Aug 05, 2022

جب تک سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کا کام مکمل نہیں ہوتا چین سے نہیں بیٹھیں گے. وزیرِ اعظم شہباز شریف.

میں نے خیبر پختونخوا حکومت سے سیلاب متاثرین کیلئے مالی امداد بڑھانے کا کہا ہے. وزیرِ اعظم.

وفاقی حکومت جاں بحق ہونے والوں کی 10 لاکھ مالی معاونت کر رہا، خیبر پختونخوا بھی باقی صوبوں کی طرح 8 لاکھ سے بڑھا کر اس مالی امداد کو 10 لاکھ کرے. وزیرِ اعظم.

حکومت کچے اور پکے مکانوں کی تقسیم ختم کرکے منہدم ہونے والے مکانوں کو یکساں طور پر 5 لاکھ امداد دے رہی ہے. وزیرِ اعظم.

سیلاب متاثرین کو فوری طور پر امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے. وزیرِ اعظم کی ہدایت.

حکومتِ خیبر پختونخوا کی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کاروائیاں قابلِ تحسین ہیں. وزیرِ اعظم.

سیاست سے بالا تر ہوکر ہمیں اپنے پاکستانی بھائیوں کی مل کر مدد اور بحالی یقینی بنانی ہے. وزیرِ اعظم.

وزیر اعظم شہباز شریف نے حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے نقصان اور متاثرین کیلئے امدادی کاروائیوں کے جائزے کے لئے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں گاؤں میران اور ٹانک کا دورہ کیا

وزیرِ اعظم کو NDMA, PDMA اور انتظامیہ کی طرف سے امداد اور بحالی کے کام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.

وزیر اعظم نے وفاقی حکومت کے مقامی لوگوں کو انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے میں انتہائی تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی تاکہ آئندہ بھی ایسی آفات سے روکا جاسکے ... ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان نے وزیر اعظم کو جاری امدادی پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا جہاں متاثرین کو ضروری کھانے کی اشیاء فراہم کی گئیں.

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ، امیر جمیعتِ علماءِ اسلام (ف) ، مولانا فضل الرحمن اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا، انجینئر امیر مقام بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے.

دورے کے دوران وزیر اعظم نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے. وزیرِ اعظم نے متاثرین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی فوری ہدایات جاری کیں.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More