انسان بڑا بھی ہو جائے تو اسے وہ دن نہیں بھولتے کہ جب وہ کرسی پر بیٹھے بیٹھے سو جاتا تھا تو والدین اسے اٹھا کر نرم بستر پر لا کر سلا دیتے تھے۔
یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپ کے سامنے ایک ایسی شخصیت کی تصویر لائے ہیں جسے پہچان پانا آپکو مشکل میں ڈال دے گا، آئیے جانتے ہیں۔
گول مٹول چہرے والی یہ بچی دکھنے میں تو عام سی لگتی ہے مگر ایسا ہے نہیں کیونکہ یہ مشہور بچی پاکستانی اداکارہ اریج فاطمہ ہیں۔
ان کی بچپن کی یہ تصویر دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ہمیشہ سے ہی بہت معصوم اور خوبصورت ہیں۔ انہوں نے نہایت ہی نفیس سفید اور جامنی رنگ کی فراک پہن رکھی ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ ان کی بڑی بڑی آنکھیں اور بال انہیں اور بھی زیادہ خوبصورت بنا رہے ہیں۔ یاد رہے ان کی بہترین ڈراموں میں کسے اپنا کہیں، ایک پل، ہم نشین، یار بے وفا اور وہ سر فہرست ہیں۔ واضح رہے کہ یہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیدا ہوئیں اور سائیکولوجی میں بیچلرز کیا۔