پرویز الٰہی کی اہلیہ اور چوہدری شجاعت کی بہن عمران خان کی فین ۔۔ کیا اسی وجہ سے پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی کا ساتھ دیا؟

ہماری ویب  |  Aug 04, 2022

اسلام آباد: پاکستان کی سیاست میں ان دنوں نت نئے اتحاد اور تبدیلیاں دیکھنے میں آرہی ہیں لیکن سب سے حیران کن تبدیلی چوہدری برادران کے نام سے مشہور شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کی علیحدگی ہے، جہاں ان دونوں بھائیوں کی یکجہتی کی مثال دی جاتی تھی وہیں آج دونوں ایک دوسرے کی شدید مخالفت کررہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کے بعد چوہدری شجاعت حسین پرویز الٰہی سے شدید ناراض ہیں اور دونوں نے پارٹی میں الگ گروپس بھی بنالئے ہیں اور حیران کن بات یہ ہے کہ (ق) لیگ نے پرویز الٰہی کی مخالفت کرنے پر پارٹی کے صدر چوہدری شجاعت کو پارٹی سے ہی نکال دیا ہے۔

دونوں چچا زاد بھائیوں میں اختلاف کی وجہ عمران خان کی مقبولیت کو قرار دیا جارہا ہے، چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک نے انکشاف کیا ہے کہ پرویز الٰہی کی اہلیہ اور چوہدری شجاعت کی ہمشیرہ عمران خان کی فین ہیں۔

سالک حسین کا کہنا ہے کہ جب بھی پرویز الٰہی عمران خان کے خلاف کوئی بات کرتے تھے تو ان کی اہلیہ انہیں منع کر دیتی تھیں، چوہدری پرویز الٰہی اور پی ٹی آئی کی ڈیل میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا بھی کر دار ہوسکتا ہے۔

سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار نے مونس الٰہی کا عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے رابطہ کرایا تھا اور ہمارے خاندان سے منسلک ایک خاتون بھی رابطے میں تھی اور ہمارا اندازہ ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی اور پی ٹی آئی میں جو معاملات طے پائے ہیں شاید اس کی گارنٹر بشریٰ بی بی بنی ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More