گزشتہ دنوں بلوچستان میں لاپتہ ہر کر گرنے والے پاک فوج کے طیارے میں شہید ہونے والا ہر جوان کئی آنکھوں کو اشکبار کر گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد بھی پاک فوج کے ایسے ہی بیٹے تھے جن کی شہادت سے وطن کے ہر شخص کو دکھ ہوا ہے۔ والد کی وفات کے بعد ان کے بیٹے نے یادگار اور خوبصورت تصاویر بنا کر اپنے پیارے پاپا کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ویڈیو دیکھیے
شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد کے صاحبزادے احمد علی جو خود بھی پاک آرمی میں کیپٹن ہیں انھوں نے اس ویڈیو میں اپنے پاپا کو مختلف انداز میں فرائض انجام دیتے ہوئے دکھایا ہے۔ کیپٹن احمد علی کا کہنا ہے کہ پاپا آپ ایک بہتری شوٹر، ہائیکر اور دنیا کے سب سے اچھے والد تھے۔ آپ ہمیشہ مجھے متاثر کرتے تھے۔ کیا میں اتنا طاقت ور ہوں کہ آپ کی وراثت کو جاری رکھ سکوں؟
عوام کا رد عمل
کیپٹن احمد علی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ والد کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے اس خوبصورت انداز پر عوام کا کہنا ہے کہ بے شک پاک فوج کا ہر سپاہی محب وطن ہے جو ضرورت پڑنے پر اپنی جان قربان کرنے سے دریغ نہیں کرتا۔