نوح بٹ کو 50 لاکھ روپے دیں گے ۔۔ بابر اعظم اور بورڈ کا کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش

ہماری ویب  |  Aug 04, 2022

کسی نے سچ ہی کہا ہے زرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی۔ اور اس بات کا منہ بولتا ثبوت پاکستانی کھلاڑیوں کی کامن ویلتھ گیمز میں بہترین پرفارمنس ہے۔

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں نوح بٹ نے ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کر لیا اور شاہ حسین نے جوڈو میں برابز میڈل اپنے نام کیا تھا۔

یہی وجہ ہے کہ اب ان پر انعامات کی برسات ہو رہی ہے جبکہ اس وقت سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کر رہی ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نوح کو 20 لاکھ تحفے کے طور پر دیں گے۔

یہی نہیں بابر کی جانب سے ایک پوسٹ بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ مجھے اپنے اسٹارز پر بہت فخر ہے۔ ان تمام ایتھلیٹس کو مناسب اسٹرکچرل سپورٹ اور اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کی ضرورت ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ان دونوں کھلاڑیوں کیلئے بھی انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق نوح بٹ کو 50 لاکھ، شاہ حسین کو 10 لاکھ یہی نہیں اگر کوئی شخص کانسی کا تمغہ جیتے گا تو اسے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ڈی جی پی ایس بی کرنل ریٹائرڈ آصف زمان نے یہ بھی کہا کہ برمنگھم سے واپس وطن لوٹنے پر ان دونوں کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More