کاروباری حضرات کے لئے ایک خوشخبری یہ ہے کہ ڈالر کی گرتی ہوئی قیمت 5 روپے 79 پیسے مزید کم ہوگئی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت کل سے اب تک تقریباً 16 روپے کم ہوگئی ہے یہ ایسے لوگوں کے لئے اچھا موقع ہے جو گزشتہ دنوں ڈالر کی بڑھتی ہوئی اہمیت سے خائف تھے اور انتظار کررہے تھے کہ کب اس کی قیمت میں کچھ کمی واقع ہوگی۔
ڈالر مزید کتنا سستا ہوسکتا ہے؟
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں ابھی مزید کمی آنی چاہئیے اور اس کی قیمت کم ہو کر 200 تک جانی چاہئیے۔
ڈالر کی قیمت میں کمی سے عوام کو کیا فائدہ ہوگا؟
ڈالر کی قیمتیں گرنے سے عام شہریوں کو بھی فائدہ پہنچے گا اور آسمان کو چھوتی مہنگائی کا تناسب کم ہوگا جبکہ معیشت کو بھی سہارا ملے گا جس سے حکومت کو بھرپور سیاسی فائدے حاصل ہوسکتے ہیں۔
پاکستان میں اس وقت ڈالر کا ریٹ کیا چل رہا ہے، معلوم کرنے کے لیے اس
لنک پر کلک کریں