ڈرائیونگ لائسنس لینے والے ہو جائیں تیار ۔۔ پردیسیوں کو پاکستان کے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے کیا کرنا لازمی ہوگا؟

ہماری ویب  |  Aug 03, 2022

اوورسیز پاکستانی پردیس میں ویسے ہی مجبوری کی زندگی گزر بسر کر رہے ہوتے ہیں، ساتھ ہی گھر سے دور ہونے کی وجہ سے وہ جذباتی بھی ہوتے ہیں۔

مگر ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی خبر کے بارے میں بتائیں گے جس سے اوور سیز کے لیے تھوڑی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔

پردیس میں مقیم پاکستانیوں کو ایک اہم مسئلہ ہے ڈرائیونگ لائسنس کا، جو کہ اوورسیز پاکستانیوں کو سخت ناگوار گزرتا ہے۔

اوورسیز پاکستانی اپنے غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس کی بنا پر اپنا پاکستانی لائسنس بنا کسی ٹیسٹ کے بنوا لیتے تھے لیکن اب یہ سہولت بھی ختم کر دی گئی ہے یعنی اب اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس کے لیے ٹیسٹ دینا لازمی ہوگا۔

ہیلان ایم ٹی ایم باکس نامی یوٹیوب چینل پر اس حوالے سے معلومات شئیر کی گئیں جس میں بتایا گیا کہ اب پاکستانی جو کہ غیر ملکوں میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں انہیں پاکستانی لائسنس کے لیے ٹیسٹ دینا ہوگا۔

ویڈیو میں ایک ایسے ہی اوورسیز نے بتایا جو کہ بیرون ملک میں مقیم تھا اور شیخوپورہ میں واقع ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں اس عمل سے گزرا ہے۔ اوورسز نے بتایا کہ اب باقاعدہ ہمارا ٹیسٹ لیا گیا جیسے کہ کسی فریش شخص کا ٹیسٹ لیا گیا۔

جبکہ شہری نے یہ بھی بتایا کہ ٹیسٹ دیتے وقت آپ اپنا اصل شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور دیگر ڈاکیومنٹس کی رنگین کاپی سمیت آریجنل ڈاکیومنٹس بھی ساتھ لے کر جائیں۔ شہری کے مطابق ڈرائیونگ ٹیسٹ ایک برانچ میں لیا جا رہا ہے جبکہ دوسرا مین روڈ پر۔

لیکن شہری کا مزید کہنا تھا کہ ہیوی ٹریفک وہیکل لائسنس کی ٹیسٹ ڈرائیو صرف اسلام آباد میں ہے، جبکہ شیخوپورہ جانے والوں کو اسلام آباد جانے کا کہا، جس پر اوورسیز کو کافی مشکلات بھی پیش آئیں۔

انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس:

لیکن اب آپ آن لائن بھی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، پنجاب حکومت کے Rasta App کے ذریعے آپ آن لائن اپائنٹمنٹ بھی کرا سکتے ہیں۔ Rasta App کو آپ گوگل اپلے اسٹور سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں، جبکہ شناختی کارڈ سے متعلق معلومات اور دیگر اہم معلومات داخل کر کے آپ اپائنٹمنٹ لے کر آپ کسی بھی قریبی سینٹر جا کر سکتے ہیں۔ یہاں تک کے آپ اپنی مرضی کا وقت بھی منتخب کر سکتے ہیں۔

جبکہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس میں ایک انسان سے متعلق ہر معلومات موجود ہوتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہ لائسنس بیرون ملک یا کسی بھی غیر ملک میں بھی کارآمد ہو سکتا ہے۔ اگر کسی وجہ سے شناختی کارڈ گم ہو جائے تو وقتی طور پر آپ اسی انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے ذریعے معمولات زندگی کو جاری رکھ سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More