گزشتہ روز امدادی کارروائیوں کے لئے بلوچستان جانے والے پاک فوج کے طیارے کے متعلق افسوسناک خبر آگئی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے لاپتہ طیارے کا ملبہ ملنے اور کور کمانڈر سمیت تمام افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔
حادثے کی وجہ
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں پاک فوج کے کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران اور جوان شامل ہیں۔ ہیلی کاپٹر کا ملبہ سسی پنوں کے مزار کے قریب موسیٰ گوٹھ کے پاس پہاڑ سے ملا ہے جبکہ حادثہ موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا
شہداء کے نام
مزید تفصیلات کے مطابق لسبیلہ سے کراچی آتے ہوئے ہیلی کاپٹر کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ شہداء کے نام ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد، 12 کور کے انجینئر بریگیڈیئر خالد، پائلٹ میجر سعید، معاون پائلٹ میجر طلحہٰ اور چیف نائیک مدثر ہیں جبکہ اس حوالے سے مزید تفصلات ابھی آنا باقی ہیں۔