ہم انسان ہمیشہ ہی چاہتے ہیں کہ کبھی بیمار نہ ہوں اور صحت مند زندگی گزاریں، اس کام کیلئے بہت سی طاقت والی چیزیں بھی کھاتے ہیں۔
لیکن صحت مند رہنے کیلئے ضروری ہے کہ نہایا بھی جائے کیونکہ نہانے سے انسان پر سکون محسوس کرتا ہے مگر ایک ایسا بھی شخص ہے جو سالوں سے نہایا ہی نہیں، آئیے جانتے ہیں ان کے بارے میں۔
اس 62 سالہ شہری کا نام دھرما دیورام ہے، یہ ریاست بہار کے ضلع گوپال گنج کے رہائشی ہیں۔ اور پچھلے 22 سال سے نہائے نہیں۔ نہ نہانے کی وجہ یہ نہیں کہ اسے کوئی بیماری ہے بلکہ بات یہ ہے کہ آج سے 40 سال قبل انہوں نے قسم کھائی تھی جب تک زمین کے تنازعات، خواتین پر تشدد اور جانوروں پر ظلم و ستم ختم نہیں ہوتا وہ نہائیں گے نہیں۔
حیرت کی بات تو یہ ہے کہ 2003 میں دھرما کی بیوی مایا دیوی انتقال کر گئیں پھر کچھ دیر بعد بیٹا انتقال کر گیا مگر وہ نہ نہائے اور اپنی قسم پوری کی اور اب تو 7 جولائی 2022 کو ان کا ایک اور بیٹا دنیا سے رخصت ہوامگر یہ پھر نہ نہائے۔
مزید یہ کہ سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ 22 سالوں تک نہ نہانے کے باوجود بھی دھرما دیوا بالکل تندرست ہیں اور اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دھرما کا کہنا تھا کہ 1875 میں وہ بنگال میں ایک کمپنی میں کام کرتا تھا اور 1978 میں اس کی شادی ہوئی اور وہ ہنسی خوشی اپنا جیون گزارنے لگا۔
مگر اچانک سے 1987 میں احساس ہوا کہ زمین کے تنازعات، خواتین پر تشدد اور جانوروں پر ظلم بڑھ گیا ہے تو میں نے سوچا جب تک یہ سب ختم نہیں ہوتا میں نہیں نہاؤں گا۔
واضح رہے کہ پھر میں نے اس کام کیلئے ایک گرو سے رابطہ کیا جنہوں نے مجھے اپنا شاگرد بنا لیا اور اس راستے پر چلنے کی ترغیب دی جبکہ دھرما دیورام کے اس عمل سے ان کے گاؤں کے لوگ پریشان نہیں ہوتے بلکہ ان کا احترام کرتے ہیں۔