وہ ماں کی گود میں سر رکھ کر سو جانا اور بس ہر وقت کھیل کود کرتے رہنا۔ جی ہاں یہ سب بچپن کی حسین یادیں ہیں جنہیں انسان کبھی مٹا نہیں سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپ کے سامنے ایک ایسی مشہور شخصیت کی تصویر لے کر پیش ہوئے ہیں جنہیں پہچان پانا آپ کو مشکل میں ڈال دے گا۔ تو آئیے جانتے ہیں۔
ٹی شرٹ پہنے یہ معصوم بچہ دیکھنے میں تو عام سا بچہ لگتا ہے مگر ایسا ہے نہیں کیونکہ یہ کوئی اور نہیں بلکہ مشہور پاکستانی اداکار شہریار منور ہیں۔ یہ جیسے معصوم اور شرمیلے لگتے ہیں بالکل اسی طرح بچپن میں بھی دکھتے تھے۔
اس وائرل تصویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ شروع سے ہی لمبے اور اسٹائلش بال رکھنے کے عادی ہیں۔
مزید یہ کہ اسی تصویر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ گھر کے کسی ٹیبل پر بیٹھے ہیں جو عموماََ لوگ اپنے بچوں کو پیار سے کرسی کی بجائے ٹیبل پر بٹھا دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ شہریار منور نے آج تک جتنے بھی ڈرامے کیے وہ خوب کامیاب ہوئے جیسا کہ صنف آہن، زندگی گلزار ہے، اور پہلی سی محبت وغیرہ وغیرہ۔