میرے شوہر میرے گھر میں 18 ہزار پر ملازم تھے ۔۔ گھر کے معمولی ملازم سے شادی کیوں کی؟ عورت کی کہانی نے نئی مثال قائم کر دی

ہماری ویب  |  Aug 01, 2022

“18 ہزار پر سفیان کو ملازم رکھا تھا لیکن پھر ان کی سادگی اور اچھی عادتوں کو دیکھ کر مجھے ان سے محبت ہوگئی۔ جب میں نے انھیں شادی کی پیشکش کی تو وہ بیہوش ہوگئے اور بعد میں کہا کہ انھیں بھی مجھ سے محبت ہے اور پھر ہم نے شادی کر لی۔

یہ کہنا ہے نازیہ کا جو اسلام آبدا کی رہائشی ہیں۔ نازیہ نے بتایا کہ انھیں دولت کی وجہ سے کافی لوگوں نے شادی کی پیشکش کی۔ وہ اکیلی رہتی تھیں اور گھر کے کام کاج کے لئے انھیں ایک ملازم کی ضرورت تھی جس کی وجہ سے انھوں نے سفیان کو ملازم رکھا۔ جو بھی آتا تھا سفیان کی عادات اور اچھے اخلاق کی تعریف کیے بغیر نہیں جاتا تھا اور اسی وجہ سے مجھے دھیرے دھیرے ان سے محبت ہوگئی۔ شادی کے بعد نازیہ سفیان کو سلمان خان کہتی ہیں اور سفیان اپنی بیگم کو کترینہ کیف کہتے ہیں۔

محبت ذات پات اور امیری غریبی نہیں دیکھتی

نازیہ کا کہنا کہ لوگ ان پر طنز کرتے ہیں مذاق اڑاتے ہیں لیکن سچی محبت رنگ، نسل، ذات، امیری یا غریبی نہیں دیکھتی۔ ان کا کہنا ہے وہ اپنی تمام جائیداد اپنے شوہر کو دے سکتی ہیں۔ سفیان ان کا بہترین ساتھی ثابت ہوا ہے جو اب بھی ان کے لئے کھانا پکاتا ہے اور جب وہ بیمار ہوں تو ان کا خیال رکھتا ہے۔

شوہر میرے لئے کھانا پکاتے ہیں اور میرا خیال رکھتے ہیں

اس انوکھی شادی کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہورہے ہیں۔ جہاں لوگ سفیان کو لالچی قرار دے رہے ہیں وہیں ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو ان دونوں کی محبت کو سراہ رہے ہیں اور نکاح جیسا مبارک عمل انجام دینے پر مبارکباد دے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More