مون سون کا موسم زوروں پر ہے۔ جہاں اس موسم میں مزیدار پکوان پکائے جاتے ہیں اور گھر والوں کے ساتھ آرام دہ ماحول میں خوش گپیاں کی جاتی ہیں وہیں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو سخت جدوجہد کرنے کے بعد بھی زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔ ویڈیو دیکھیے
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ایک رائیڈر تیز بارش میں بھی ڈیوٹی کرنے پر مجبور ہے۔ ستم ظریفی تو یہ ہے کہ اس کے پاؤں میں چپل بھی نہیں نہ ہی وہ بھی طرح خود کو بارش سے محفوظ رکھنے کی پوزیشن میں ہے اور نیند میں جھول بھی رہا ہے۔ جانے کب سے وہ غریب سویا بھی نہیں ہوگا؟
اس ویڈیو کو دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ ہم کتنے ناشکرے ہیں جو سب کچھ ہوتے ہوئے بھی زرا زرا سی باتوں کے لئے اوپر والے سے شکایت کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب ایسے لوگ ہیں جو سخت محنت کے بعد بھی اللہ کی رضا میں راضی ہیں۔ ہوسکے تو ایسے افراد کو کچھ زیادہ پیسے دے دیا کریں۔ آپ کے تھوڑے سے اضافی پیسے ان غریبوں کے لئے بہت بڑی خوشی کا باعث بن سکتے ہیں۔