غربت اتنی کہ موبائل فون نہیں خرید سکتے ۔۔ دیکھیں جب ٹیکسی میں بیٹھنے کے بعد گاہک کو احساس ہوا کہ پیسے نہیں ہیں تو ڈرائیور نے کیسا سلوک کیا؟

ہماری ویب  |  Jul 29, 2022

اس معاشرے میں آج دنیا کہتی ہے کہ نیکی کر دریا میں ڈال یعنی کہ نیکی کو کوئی یاد نہیں رکھتا مگر یہ حقیقت نہیں ہے کیونکہ ایک فرد نے بہترین واقعہ عوام کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

یہ شخص کہتا ہے کہ میں نے آج اسلام آباد جی 9 مرکز سے ٹیکسی میں سفر کیا پر تقریباََ 5 منٹ بعد ہی مجھے احسا ہوا گیا کہ میں اپنا پرس اور اے ٹی ایم کارڈ تو گھر میں بھول آیا ہوں۔

اس صورتحال میں بہت پریشان ہوا کہ اب کس منہ سے اس ڈرائیور انکل کو حقیقت بتاؤں وہ کیا سوچیں گے مگر ہمت کر کے انہیں ساری بات بتا دی اور انہیں کافی سمجھانے کی وکشش کی کہ میں کوئی دھوکے باز شخص نہیں بس صورتحال ہی ایسی ہو گئی ہے تو آپ میری مدد کیجئے میں آپ کو جلد از جلد پیسے لوٹا دوں گا۔

پر ٹیکسی ڈرائیور جس کا نام بشیر صاحب تھا یہ کہتے ہیں کہ بیٹا کوئی بات نہیں آپکو بخیرو عافیت کے ساتھ آپکی منزل تک پہنچانا میری زمےداری ہے جس پر میں نے سکون کی سانس لی اور کہا کہ آپ مجھے اپنا بنک اکاؤنٹ نمبر دے دیں۔

تاکہ میں آپکو رقم بھجوا سکوں لیکن یہ کہتے ہیں کہ اکاؤنٹ تو ہے نہیں میرا یہ سننے کے بعد کہا کہ انکل جی موبائل نمبر دے دیں۔

تو کہتے ہیں کہ بیٹا جی مجھ غریب کے پاس اتنے پیسے کہاں کہ موبائل فون رکھ سکوں بس یہ بات سننی تھی کہ مجھے احساس ہو گیا کہ بشیر صاحب دل کے بہت امیر ہیں اللہ پاک ان کی تمام پریشانیاں جلد از جلد حل کرے اور انہیں بہت کچھ عطا کرے، آمین۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More