4 سال پہلے آپ جیسے کرپٹ لوگوں کو ہم پر مسلط کر کے ۔۔ ریحام عمران خان کے خلاف دوبارہ بول پڑیں، دیکھیں

ہماری ویب  |  Jul 28, 2022

ریحام خان اور عمران خان ماضی میں رشتہ ازدواج میں منسلک رہے مگر اب دونوں کی راہیں جدا ہیں۔

مگر پنجاب میں وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کے بننے کے بعد ریحام خان نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان کا ایک پرانا بیان شیئر کر ڈالا، جس میں عمران خان نے کہا تھا کہ 3 ماہ پہلے ہم پر کرپٹ لوگوں کو مسلط کر کے قوم کی توہین کی گئی۔

اسی بات پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ریحام کا کہنا تھا کہ آپ یہ بتائیں کہ 4 سال قبل آپ جیسے کرپٹ و نااہل ٹولے کو مسلط کر کے کون سی قوم کی عزت افزائی کی گئی۔

واضح رہے کہ اس بیان سے قبل خان صاحب کی سابقہ بیوی ریحام خان نے پی ٹی آئی کارکنوں کو تنقید کا نشانیہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ پرویز الہیٰ کے وزیراعلیٰ بننے پر تحریک انصاف والے ایسے خوش ہو رہی ہیں جیسے پرویز الہیٰ شروع سے ان کے نظر یاتی کارکن ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More