جسم انسانوں والا پر سر بھیڑے کی طرح ہے ۔۔ لوگوں کو نقصان پہنچانے والے بھیڑیے کو سیالکوٹ بارڈر پر کیسے مارا گیا؟ جانیں حقیقت

ہماری ویب  |  Jul 28, 2022

فلمیں ڈرامے دیکھ دیکھ کر ہمارے دلوں میں ڈر خوف نے اپنی جڑیں مضبوط کر لی ہیں یہی وجہ ہے کہ آج تک ایک خبر گردش کر رہی ہے کہ سیالکوٹ بارڈر کے نزدیک سے بھیڑیا مرا ہوا پایا گیا ہے جس سے لوگ حیران و پریشان ہو گئے کہ آخر یہ ہوا کیا ہے؟ کہا یہ جاتا ہے کہ اس بھیڑیے نے بہت سے لوگوں کی فصلیں خراب کیں اور تو اور کئی لوگوں کو بھی زخمی کیا۔

لیکن اب گزشتہ سال سیکیورٹی فورسز نے اسے مار دیا مگر جب وہ اپنی آخری سانس لے رہا تھا تو اس لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کے چہرے پر خون لگا ہوا ہے۔

جبکہ اس کا سر بھیڑیے کی طرح اور باقی جسم انسانوں کی طرح کا ہے۔ اسے مارنے کے بعد یہ بے حال ہو کر ایک سائیڈ پر لیٹا ہوا دیکھائی دے سکتا ہے۔ اس کے علاوہ آپکو یہ بتاتے چلیں کہ یہ حقیقت نہیں۔

کیونکہ اکثر انگریز اپنی فلموں میں اس طرح کے کردار دیکھاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ایک شخص جس کا نام روب کوبسکی ہے اسی نے یہ کردار تخلیق کیا تھا جس کی تصاویر اور ویڈیو اس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیں تھیں۔

جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کسی فرد نے یوں ہی جھوٹی بات بنا کر پھیلا دی۔ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ کوئی بھی بات سنیں تو اس کی تحقیق کر لیا کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More