کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں سے نے ہی تباہی مچا دی تھی مگر اب موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ بالائی سطح پر کمزور سرکولیشن سندھ پر اثر انداز ہے اور اس وقت یہ سرکولیشن تھر پارکر کے قریب موجود ہے۔
اور تو اسی کی وجہ سے اب ٹھٹھہ، بدین اور نوری اباد سے بارش برسانے والے بادل کراچی کی طرف آسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ موسمیاتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں معتدل اور کہیں کہیں تیز بارش ہو سکتی ہے اور بارش کا یہ سلسلہ پورا دن وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
مزید یہ کہ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم کی نمی کے باعث بادل اب بھی آسمان پر ہیں۔ اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہہ گئے کہ آج اور کل ہلکی ہلکی بارش ہو گی۔
واضح رہے کہ حالیہ بارشوں کلے اسپیل سے کراچی میں سب سے زیادہ بارش ملیر میں 30 فیصد، گلشن حدید میں 16 اور صدر میں 12 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔