جب ہم بچے ہوتے ہیں تو یہ سوچتے ہیں کہ کب اسکول کالج سے جان چھوٹے گی اور آزادی سے اپنی زندگی کو انجوائے کریں گے برے ہوتے ہی احساس ہوتا ہے کہ وہی تھا سنہری دور جس میں بنا کسی فکر کے ہم اچھا کھاتے اور سکون کی نیند سوتے تھے۔
یہی وجہ ہے کہ آج اپنے ان دنوں کو یاد کر کے ہر شخص جذباتی ہو جاتا ہے۔ اور آج ہم جو آپ کے سامنے شخصیت لے کر حاضر ہوئے ہیں انہیں پہچان پانا ایک مشکل کام ہے۔ آئیے ان کے بارے میں مزید جانتے ہیں۔
اس تصویر میں موجود بچی کو دیکھتے ہی لگتا ہے کہ جیسے یہ کوئی عام سے مڈل کلاس گھر کی بچی ہے جو یوں ہی بہنوں کے ساتھ کھیل رہی ہے مگر حقیقت میں ایسا ہے نہیں۔ کیونکہ یہ بچی آج کی مشہور بھارتی اداکارہ بھومی پڈنیکر ہے۔ بڑی بڑی بالیاں ، ہار اور خوبصورت دوپٹہ پہنے بھومی بہت ہی حسین لگ رہی ہیں۔
ویسے تو یہ فلموں میں اکثر شوخ و چنچل کردار نبھاتی ہوئی نظر آتی ہیں لیکن یہاں یہ بلا کی معصوم اور خوبصورت لگ رہی ہیں بلکہ یوں کہا جائے تو بیجا نہ ہو گا کہ اس پیاری سی بچی کو دیکھ کر ہر کوئی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ بھومی نے اب تک کئی فلمیں کیں ہیں جن میں سے دم لگا کہ ہئیشا، ٹوئلٹ، بدھائی ہو وغیرہ وغیرہ۔